لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کی اُڑان جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہو گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا ہے اور قیمت 160 روپے 39 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/jPrj2otPPc pic.twitter.com/MJJfMYxA48
— SBP (@StateBank_Pak) December 30, 2020