لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 412.49 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، کاوربار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے انڈیکس 271 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔ تیزی کا تسلسل پورے کاروباری دیکھنے کو ملا۔
ایک موقع پر انڈیکس 43750.25 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 41249.76 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43694.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران 22 کروڑ 73 لاکھ 1 ہزار 619 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔