لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے انکشاف کیا ابھی ایک رپورٹر دوست سے پتا چلا ہے کہ حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ جلد سپیکر آفس ان کو بلا کر اس استعفے کی تصدیق کرنے کے بعد اسے قبول کرے گا۔
ابھی ایک رپورٹر دوست سے پتہ چلا ہے کہ حنا پرویز بٹ کا استعفی پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے۔جلد سپیکر آفس ان کو بلا کر اس استعفے کی تصدیق کرنے کے بعد اسے قبول کرے گا۔انہوں نے مذاق سمجھ رکھا تھا۔مریم کو سوشل میڈیا کی وزیراعظم بنایا ہوا تھا اورسوشل میڈیا پر استعفےدے رہے تھے۔اب پتہ چلے گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 30, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذاق سمجھ رکھا تھا۔ مریم نواز کو سوشل میڈیا کی وزیراعظم بنایا ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر استعفے دے رہے تھے، اب پتا چلے گا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈاکٹر شہباز گل کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹ ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفے پارٹی کے پاس جمع ہیں۔
وہ رپورٹر بھی آپ جیسا جھوٹا ہی ہوگا۔ پی ٹی آئی کے وزیر اور مشیر دو نمبری سے باز نہیں آتے۔ ہمارے استعفے پارٹی کے پاس موجود ہیں، جس دن پارٹی حکم دےگی ہم اسمبلی میں نہ صرف استعفے دیں گے بلکہ منظور کرا کر آئیں گے ، پی ٹی آئی کیطرح ڈرامے نہیں کریں گے https://t.co/rhMqYXd0Aw
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) December 30, 2020
حنا پرویز بٹ نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج مجھے اندازہ ہوا کہ پی ٹی آئی کے مشیر اور وزیر عمران خان کے کہنے پر کس قدر جھوٹ بولتے اور پروپیگنڈا کرتے ہیں۔