لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ ہونے پر بزدار حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے پاس کردہ بجٹ کیوں نہیں جاری کیا جا رہا؟ پنجاب حکومت کیا کر رہی ہے؟ اگر اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا تو اسے بند کر دیا جائے۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ فنانس کمیٹی آف ڈویلپمنٹ منصوبوں کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا اس وجہ سے منصوبہ سامنے نہیں آ رہا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی منظور شدہ بجٹ چھ ماہ سے نہیں دیا جا رہا، کیا فائدہ ایسے بجٹ کا جو کمیٹیوں میں گھومتا رہے؟ عمران خان نے بھی اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے خود وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی تھی لیکن وزیر آباد کارڈیالوجی کا کچھ نہیں بنا۔