لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے کے باغی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کو اپنا مشروط استعفیٰ بجھوا دیا ہے۔
جلیل شرقپوری کی جانب سے بھیجے گئے استعفے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر پورا پینل اگر استعفیٰ دے تو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے۔ جلیل شرقپوری کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر این اے 120، پی پی پی پی 127، پی پی 128 اور پی پی 139 کے ارکان استعفے دیں تو میں بھی مستعفی ہونی والی بات پر قائم ہوں۔
لیگی رہنما نے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک اگر ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف اپنے استعفے دے دیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں۔ ہمارا چاروں کا پینل تھا، ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں۔ میں نے مشترکہ استعفوں کی پیشکش کی تھی جس پر قائم ہوں۔