(روزنامہ دنیا) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
بدھ کو شانگلہ ، بٹگرام اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا اورزیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔