انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 48 پیسے گر گیا

Published On 31 December,2020 11:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر 48 پیسے سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کے ریٹ میں گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 159 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا تھا اور 160 روپے 29 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر  160 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔