لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی ایک مرتبہ پھر 160 روپے کی سطح عبور کر گئی۔
سٹیٹ بینک افٓ پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد قیمت 160 روپے سے تجاوز کر گئی اور نئی قیمت 160 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/T7wicZAxHH pic.twitter.com/tE3s89hrFC
— SBP (@StateBank_Pak) January 5, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا تھا اور قیمت 159 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 98 پیسے ہو گئی تھی۔