رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ

Published On 13 January,2021 04:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدات میں اضافے کو برقرار رکھنے پر خوشی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت نے لکھا کہ جولائی تا دسمبر ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 2017 ملین ڈالر رہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس 25 فیصد اضافہ سے 1181 ملین ڈالر ہوگئیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹینٹ، کینوس کی برآمدات 57 فیصد اضافے سے 62 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں صحتمند نمو بھی حوصلہ افزا ہے۔ جولائی تادسمبر دواسازی کی برآمدات 25 فیصد اضافہ سے 138 ملین ڈالر ہوگئیں۔ ایتهل الکوحل کی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 182 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
 

Advertisement