آٹا، گھی، چینی اورتیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری

Published On 14 January,2021 08:48 am

پشاور: (دنیا نیوز) آٹا، گھی، چینی اور تیل کی قیمتیوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، پشاور میں مکس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1250 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں چینی 100 روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔

گھی، چینی اور آٹا مہنگا، اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان ہو گئے، بنیادی ضرورت کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، یوٹیلٹی سٹورز اور سستا بازاروں سے سستی اشیاء غائب ہو گئیں۔

پشاورکی اوپن مارکیٹ میں مکس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 سے بڑھ کر 1250 روپے کا ہو گیا، سپر آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1280 سے بڑھ کر 1300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 20 کلو فائن آٹا 1350 سے بڑھ کر 1400 روپے کا ہوگیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے قوت خرید جواب دے گئی ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 100 روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے، یوٹیلٹی سٹور پر سبسڈائزڈ گھی فی کلو 170 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک کلو گھی 250 سے لیکر 280 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔