پشاور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لیا۔
گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے حلف اٹھایا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے حلف لیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد جسٹس قیصر رشید کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا۔