پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں پہلی بار ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لائبریری کے لئے فرنیچرز، آلات اور کمپیوٹرز بہت جلد پہنچ جائیں گے۔
خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جو اسمبلی میں ڈیجیٹل لائبریری متعارف کرا رہا ہے۔ اراکین اسمبلی یورپ میں بیٹھ کر صوبائی اسمبلی کے قوانین سے مستفید ہو سکیں گے۔ اسپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی سہولت کے لئے ڈیجیٹل لائبریری قائم کر رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی لائبریری اور تحقیق کے لئے ریسرچر کی آسامیاں بھی پیدا کر دی گئی ہیں۔ لائبریری کو مواد فراہم کرنے کے لئے ریسرچر کی اہم ضرورت ہے۔ ڈیجیٹل لائربری بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی جس میں ممبران اسمبلی کے لیے آن لائن کلاسز کا اجراء بھی کیا جائے گا۔