سونے کی قیمت میں مسلسل اُڑان جاری

Published On 20 January,2021 04:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک مرتبہ پھر قدر 150 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 امریکی ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت 1853 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 150  روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 1لاکھ 13 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 130 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں، دونوں کی قیمتیں بالترتیب 1300 روپے اور 1114.54 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔