سٹاک مارکیٹ کی بہتری کے لیے مزید پالیسیز بنانا ہونگی: فرخ حبیب

Published On 28 January,2021 04:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سی ای او پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی اور حکومت کے ساتھ مل کر سٹاک مارکیٹ کی بہتری کے لیے مزید پالیسیز بنانا ہونگی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او سٹاک مارکیٹ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 2020 کے دوران حکومت نے بہترین پالیسز بنائیں اور کووڈ سے پاکستان جلدی نکلا، مارکیٹ اچھی جارہی ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، ایس ای سی پی اور حکومت کے ساتھ ملکر اچھی پالیسیز بنانی ہونگی۔

اس موقع پر چئرمین پی ایس ایکس سلیمان مہندی کا کہنا تھا کہ کووڈ کے باعث دنیا کی بدل گئی ہے ، اس حوالے سے ہمیں کئی سخت فیصلے بھی کرنے پڑے، اس سال کئی کمپنیوں کی لسٹنگ کی جبکہ مزید کمپنیاں لسٹ ہونی ہیں۔