جہلم: (دنیا نیوز) جلالپور شریف تھانے کے سامنے نوجوان پر ظالمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا جہاں 9 سے دس افراد نے ایک دسویں جماعت کے طالبعلم کو ڈنڈوں،اینٹوں ،لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔
زخمی نوجوان رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا، تشدد کی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان پر کس قدر بہیمانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او کے حکم پر افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔