کراچی: بھکاری مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 100 گداگر گرفتار

Published On 28 January,2021 11:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس کی جانب سے بھکاری مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ساوتھ زون سے دو روز میں 100 گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی انٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق منظم گداگر مافیا چلانے والے 6 ماسٹرمائنڈ بھی گرفتار کئے گئے۔ ایس ایس پی عبد اللہ احمد یار نے بتایا کہ گرفتار 6 ملزمان بھکاریوں کا منظم گروہ چلاتے تھے۔ ماسٹر مائنڈ ملزم کے گروہ میں 10 سے 15 بھکاری کام کر رہے ہیں۔

ملزمان فی بھکاری سے 100 سے 150 روپے روز کا لیتے ہیں۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پیسے مزید کس کس کو پہنچائے جارہے ہیں، چیک کیا جا رہاہے۔
 

Advertisement