کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد گرفتار

Published On 28 January,2021 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، بلال اور صدیق اللہ عرف صادق شجاع کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان افغانستان اور پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے ہے، ملزمان تنظیم کی مالی معاونت کیلئے بیرون ممالک سے ممنوعہ کیمیکل منگواتے ہیں۔ ایسیٹک اینہائیڈرائڈکیمیکل کسی اور نام سے پاکستان براستہ دبئی اور تنزانیہ منگوایا جاتا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کیمیکل سے ہیروئن اور دھماکا خیز موادآئی ای ڈی ایس تیار کی جاتی ہے، ملزمان پاکستان اور افغانستان میں یہ کیمیکل اپنے ساتھیوں کو فراہم کرتے ہیں، کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ اندرون و بیرون ملک ساتھیوں کی مدد سے کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان اپنی تنظیم کی مالی معاونت سمگلنگ کے ذریعے بیرون ممالک سے کرتے ہیں ملزمان کا اندرون و بیرون ملک ریکیٹ 2015سے اس غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔