لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل تیزی میں جانے والی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈال لیے، 100 انڈیکس 292.08 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کے بجائے ان کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لی، یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 292 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج ہونے والی گراوٹ کے سبب حصص کی مالیت میں لگ بھگ 40 ارب روپے کم ہوگئی۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے میں آئندہ ماہ کے سودو ایڈجسٹمنٹ کے باعث انڈیکس میں گرواٹ ریکارڈ کی گئی۔