لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 842 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 44 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 96 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔