لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1862 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 97 ہزار 265 روپے ہو گئی ہے۔