فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے گرنے لگی

Published On 03 February,2021 05:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے گرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1834 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونامزید200 روپے سستا ہو گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 650روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 170 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 20روپے اور 17.15روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں بالترتیب 1380 روپے اور 1183.12 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement