لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1841امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونامزید100 روپے سستا ہو گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 22روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 1390 روپے اور 1191.70 روپے پر برقرار ہیں۔