اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سی پیک اتھارٹی

Published On 14 February,2021 04:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی پیک اتھارٹی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ حالیہ وبا کے باعث دنیا کی معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، تاہم سی پیک کا منصوبہ ملک کو مزید معاشی بحران میں مبتلا ہونے سے بچانے کا موجب بنے گا۔

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین کی جانب سے ایک پٹی ایک شاہراہ کے اقدام کا علمبردار منصوبہ سی پیک تسلسل کے ساتھ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
 

Advertisement