کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کسٹمز نے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران 7 قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں جن کی قیمت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
بلوچستان کسٹمز کی جانب سے صوبے میں غیر قانونی نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا جو وفاقی حکومت ، ایف ٹی او اور چیف کلیکٹر کے احکامات کے بعد شروع کی گئی ہیں۔
ترجمان کسٹم بلوچستان کے مطابق پسنی ، جیونی ، اورماڑہ اور دیگر مقامات پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں فیلڈر، پروبوکس، سرف، کرولا، نسان اور دیگر سات گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔