روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا

Published On 05 March,2021 04:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک افٓ پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 4 پیسے کم ہو گیا اور قیمت 157 روپے 16 پیسے سے کم ہو کر 157 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement