کوئٹہ میں مرغی کا ریٹ 470 روپے کلو تک پہنچ گیا، سفید پوش طبقہ پریشان

Published On 09 March,2021 01:13 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں اضافے سے سفید پوش طبقہ شدید پریشان ہے، 270 روپے میں بکنے والی مرغی کی قیمت 470 روپے کلوتک پہنچ گئی۔

کوئٹہ کے اکثر شہری بکرے کا گوشت مہنگا ہونے کے بعد مرغی کا گوشت استمال کررہے تھے مگر وہ بھی ان کی پہنچ سے دور ہوگیا کیونکہ 270 روپے میں فروخت ہونے والی مرغی اب 470 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جوکہ شہریوں کی کمر توڑنے کے مترادف ہے۔

سبزی منڈی میں خریداری کرنے والا الطاف بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہے، کہتا ہے کہ بکرے کا گوشت خریدنے نکلا تھا، مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا، مجبورا 80 روپے کلو مٹر ہی خرید لیے۔

مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینا تو دور کی بات، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے اب تک مارکیٹ میں مہنگی ہوتی اشیاء خورونوش کا سروے ہی نہیں کیا گیا جس پر گراں فروشوں نے اپنی من مانیاں شروع کر رکھی ہیں۔
 

Advertisement