ای بینکنگ ٹرانزیکشن کی مالیت میں 22 فیصد اضافہ،مالیت 21ہزار ارب سے متجاوز

Published On 18 March,2021 09:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں ای بینکنگ ٹرانزیکشن میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ای بینکنک ٹرانزیکشن کی مالیت 22فیصد اضافے سے 21ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2020تک 29کروڑ 67لاکھ ای بینکنک ٹرانزیکشن ریکارڈ کی گئی ، جن کی مالیت 22فی صد اضافے سے 21ہزار 4سو ارب روپے رہی۔

مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹرانزیکشن میں اضافہ موبائل بینکنک کی وجہ سے ہوا۔ موبائل بینکنک ٹرانزیکشن 147فی صد اضافے سے 4کروڑ 40لاکھ رہی ۔ جس کی مالیت 1ہزار 12سو ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔ ملک میں موبائل بینکنک استعمال کرنے والوں کی تعداد 94لاکھ پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کے باعث بینکاری اوقات میں کمی ، بینک برانچوں میں عملے اور کسٹمرز کی مخصوص تعداد میں داخلے کی اجازت کے باعث ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ بینکنک کو فروغ مل رہا ہے ۔

Advertisement