فیصل آباد میں سہولت بازاروں کی ناکامی کے بعد ریڑھی بازار متعارف

Published On 19 March,2021 08:50 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نے سہولت بازاروں کی ناکامی کے بعد اب نئے بازار متعارف کروا دئیے جن کا نام ریڑھی بازار رکھا گیا ہے۔

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ بازاروں پر بازار لگا رہی ہے لیکن کسی بھی بازار کا آئیڈیا انتظامیہ کی کارکردگی کو متاثر کن ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، پہلے 16 سہولت بازار لگائے گئے جو بری طرح ناکام ہوئے، اب شہر کے دو علاقوں ڈائیو روڈ اور عید گاہ روڈ پر ریڑھی بازار لگائے گئے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخ پر پھل فراہم کرنا ہے، شہری بھی انتظامیہ کی جانب سے بازاروں کے منصوبوں پر زیادہ مطمئن نظر نہیں آتے۔

ریڑھی بازار سرکاری نرخ پر پھلوں اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یا نہیں آنے والا وقت بتائے گا ورنہ رمضان سستے بازاروں کا منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ سہولت بازاروں کی طرح ناکام نہیں ہو گا۔
 

Advertisement