لاہور: (ویب ڈیسک) ایک مرتبہ پھر فی تولہ کی قیمت میں 350 روپے کا تنزلی دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 امریکی ڈالر گھٹ کر 1730 امریکی کرنسی ہو گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے سستی ہونے کے بعد 91607 روپے ہوگئی۔
اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا اور قیمتیں بالترتیب 1370 روپے اور 1174.55 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔