خیبرپختونخوا: مہمند ڈیم پر کام تیزی سے جاری، 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی

Published On 29 March,2021 09:21 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی ضلع میں مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے، ڈیم کی تعمیر سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا، چھ ہزار سے زائد افراد کو ملازمتیں بھی ملیں گی۔

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام جاری ہے، مہمند ڈیم کی تعمیرسے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، ڈیم کی تعمیر پر کل 309 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

سابق گورنرپنجاب لیفٹننٹ جنرل خالد مقبول کی سربراہی میں وفد نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا، چیٸرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کے مطابق ڈیم سے پشاورکو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی دستیاب ہوگا، ڈٰیم کو2025 تک مکمل کیا جائے گا۔

مہمند ڈیم کی تعمیر پانچ سال آٹھ ماہ میں مکمل ہوسکے گی،چھ ہزار سے زائد افراد کو ملازمتیں بھی حاصل ہوں گی۔
 

Advertisement