خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا آرڈیننس جاری

Published On 26 March,2021 08:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سرکاری ملازمین کی 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔

اس آرڈیننس میں پری میچور ریٹائرمنٹ کے لیے سروس کا دورانیہ 25 سال اور عمر 55 سال دونوں شرائط کا پورا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

آرڈیننس 31 جولائی 2019ء سے نافذ العمل ہو گا۔ 31 جولائی 2019ء کے بعد جن ملازمین کی عمر جس دن 60 سال پوری ہوئی ہے، وہ اسی دن سے ریٹائر تصور ہونگے۔

حکومت کی 63 سالہ پالیسی کی وجہ سے اگر کسی ملازم نے 60 سال پورے ہونے کے بعد زائد سروس کی اور تنخواہ وصول کی ہے تو اس تنخواہ کی ریکوری نہیں ہوگیم وہ تنخواہ ویلڈ تصور ہو گی۔

آرڈیننس کے اجرا سے پونے دو سال سے ریٹائرمنٹ کی عمر کے تعین کا مسئلہ بالآخر حل ہو گیا۔ حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے کے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

حکومت اور عدالتوں کے اس 60 اور 63 سال کے چکر میں ریٹائر ہونے والے بزرگ سرکاری ملازمین کو ادائیگیاں پونے دو سال سے متاثر ہو رہی تھیں۔

حکومت نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ 63 سالہ کرنے سے متعلق بل بھی پاس کیا ہے۔