ملکی زرمبادلہ کے ذخائرپانچ سال کی بلند ترین سطح 23 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان

Published On 31 March,2021 12:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرپانچ سال کی بلند ترین سطح 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

یورو بانڈز کی فروخت اور عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرض سے زرمبادلہ ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح 23 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل مالی سال 16-2015 میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔

پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کیے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کو 49 کروڑ 90 لاکھ کی قسط وصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبے کے لئے 30 کروڑ ڈالر اور کورونا سے لڑنے کے لئے ورلڈ بینک 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کررہا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق یوروں بانڈز، عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والی رقوم، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔
 

Advertisement