اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 30 جون تک بھارت سے کاٹن یارن درآمد کرنے کی کی منظوری دیدی، نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔
وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی وزارتوں کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی جبکہ 30 جون تک بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی منظوری بھی دی گئی۔
حکومت نے نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے جس سے ملک میں موجود چینی بحران میں کمی آنے کا امکان ہے۔بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک چینی منگوائی جا سکے گی۔