ای سی سی اجلاس: یوٹیلیٹی سٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنیکی اجازت

Published On 02 December,2020 06:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ای سی سی نے یوٹیلیٹی سٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت دے دی، کپاس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے اورپاکستان سٹیل کو گیس کی فراہمی کی منظوری بھی مل گئی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو بنیاری سے گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی مرمت کےلیے فنڈز کی سمری بھی منظور کی گئی، اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کےقرض کو حکومتی قرض میں تبدیل کرنے کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویزدی گئی۔
 

Advertisement