ملتان میں آم پر بیماریوں کا حملہ، تیس فیصد باغات کو نقصان

Published On 01 April,2021 08:51 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں آم کے باغات پر تیلہ اور پاوڈری کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے آم کا بور پھل میں تبدیل نہ ہونے سے تیس فیصد باغات کو نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ پھل کا سائز بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ملتان میں آم کے باغات مختلف بیماریوں کی زد میں ہیں جن میں تیلہ اور پاوڈری قابل ذکر ہیں جس سے آم کے باغات کو کافی حدتک نقصان پہنچ چکا ہے لیکن محکمہ زراعت کے حکام کو اس کی پرواہ نہیں جس کی وجہ سے باغات کے حوالے سے باغبانوں کی مشکلات بھی کافی حدتک بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ زراعت کے حکام کا موقف ہے کہ باغات پر مختلف بیماریوں کے حملوں کے سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں جس پر عمل کرنا باغبانوں کی ذمہ داری ہے تاہم آم کی مٹھاس کو مزید بہتر کرنے کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں۔

باغات کی موجودہ صورتحال کے باعث رواں سال آم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ سے باغبانوں کیلئے آم کو ایکسپورٹ کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔
 

Advertisement