ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کے دو مختلف علاقوں کے سیوریج واٹر میں دوبارہ پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے پولیو کا خطرہ بڑھتے ہی پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
ملتان میں علی ٹاون اور سورج میانی کے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے پولیو مہم کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی ہے، اسی لئے محکمہ صحت نے 9 لاکھ 45 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے پانچ روزہ مہم کا اغاز کر دیا ہے جس میں انکاری والدین کیخلاف مقدمات کے اندراج کی بھی حکمت عملی بھی شامل کی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے مختلف پولیو مہم کے دوران اب تک انکاری والدین کیخلاف مقدمات درج کر دیئے ہیں جبکہ مہم کی کامیابی کیلئے علمائے کرام کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں، اسی لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے والدین انکاری والدین کو قائل کرنے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔
پانچ روزہ پولیو مہم جمعہ تک جاری رہے گی جس کے بعد تین روزہ کیچ مہم کے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔