کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33 اضلاع میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔
صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33 اضلاع میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی جبکہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں 29 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہونی تھی۔
سربراہ انسداد پولیو سیل راشد رزاق کے مطابق پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں تاہم 29مارچ کو سرکاری ملازمین کے ممکنہ دھرنے کے باعث صوبے میں انسداد پولیو کی قومی مہم ملتوی کردی گئی۔ صوبے کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے 29مارچ کو کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنےدھرنےکا اعلان کیا ہوا ہے، پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہوگی۔