فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

Published On 03 April,2021 04:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل دو روز مہنگا ہونے والے فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت برقرار رہیں اور قیمت 1 ہزار 731 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 600 روپے کا بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 5400 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 90 ہزار 364 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں 1360 روپے اور 1165.98 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔
 

Advertisement