اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہے گا۔ پاکستان میں سال 2020 میں بجٹ خسارہ 8.1 فی صد تھا، ملکی معاشی شرح نمو محض 1.5 فیصد رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی، پاکستان میں مہنگائی گزشتہ مالی سال کی نسبت 2 فیصد زیادہ ہے، سال 2020میں مہنگائی کی شرح 8.6 اور اس سال 10 فی صد ہے۔
IMF’s Koeva Brooks: In Pakistan, we are seeing a subdued recovery in Pakistan with growth expected at 1.5% this year, driven by industry & construction. The path of the pandemic and the ability of the authorities to provide policy support will be important for that outcome. #WEO pic.twitter.com/1FEtk5ju4y
— IMFLive (@IMFLive) April 6, 2021
آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی امسال 10 فیصد جبکہ آئندہ سال 7.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد سے بڑھ کر 1.8 فیصد ہو سکتا ہے۔