مسلسل دو روز قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمتیں برقرار

Published On 07 April,2021 04:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل دو روز کے دوران قیمتوں میں بڑی کمی ہونے کے بعد ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 1736 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1لاکھ 4 ہزار اور 89 ہزار 163 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتیں بالترتیب 1360 روپے اور 1165.98 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔
 

Advertisement