خیبرپختونخوا بجلی کی اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھائے گا، اقدامات شروع

Published On 22 April,2021 09:13 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا بجلی کی اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھائے گا۔ صوبائی حکومت نے لائسنس حاصل کرنے کے بعد اقدامات شروع کر دیئے ، ٹرانسمیشن لائن سے متعلق جلد سروے کیا جائے گا۔ شہری کہتے ہیں حکومت بجلی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کر لیے، صوبہ میں بجلی کی اپنی اور نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیگی۔

صوبے میں نئی ٹرانسمیشن لائن کے لیے صوبائی حکومت نے نیپرا سے لائسنس حاصل کر لیا ہے جس کے بعد صوبہ بھر میں کہیں بھی 11سے لیکر 220 کے وی کی لائنز بچھائی جاسکتی ہے، پیڈو حکام کے مطابق خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس کو اپنی ٹرانسمیشن لائن کا لائسنس ملا ہے۔

صوبہ میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کےلیے حکومتی اقدامات پر شہریوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل پر قابو پانے کےلیے مزید اقدامات بھی اٹھائے۔

حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں توانائی کے 5 منصوبوں سے مجموعی طورپر11 سومیگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی۔
 

Advertisement