کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورنا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کے بعد ممکنہ طور پر سختی کی اطلاعات کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 222 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص فروخت کا رجحان رہا ،، اور اختتام پر مارکیٹ 222 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 706 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج ہونے والی انڈیکس میں گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے 45 ارب روپے ڈوب گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاون لگائے جانے کے خدشے کے سبب سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔