نویں سے بارہویں تک کلاسیں 19 اپریل سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 14 April,2021 03:29 pm

اسلام آباد:(روزنامہ دنیا) حکومت نے نویں سے بارہویں تک کلاسیں 19 اپریل سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں پریپ سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے نویں سے بارہویں جماعت تک کورونا ایس او پیز کے ساتھ 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہوں گے ۔ پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے جس کا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے الگ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا تاہم تاریخ میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے ، تمام سکولوں اور کالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی تاہم ایس او پیز اور صفائی کا خیال رکھا جائے ۔