خیبرپختونخوا میں ٹیکس وصولی کیلئے نئی حکمت عملی، ای اسٹیمپ لانے کا فیصلہ

Published On 27 April,2021 09:00 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ٹیکسز کی وصولی کے لیے نئی حکمت عملی طے کر لی گئی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کورونا وباء کے دوران صوبہ بھر میں ای اسٹیمپ لانے کا فیصلہ کر لیا۔

تمام ٹیکسز بینکوں کے علاوہ گھر سے بھی جمع کیے جا سکیں گے، ای مینجمنٹ سسٹم بھی لانچ کیا جائیگا۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز اور پابندیوں کے بعد محکمہ ایکسائز نے نئی حکمت عملی طے کر لی، ایس ایم بی آرکے مطابق ای اسٹیمپ کا مقصد جہاں ٹیکسزکی وصولی میں اضافہ کرنا ہے تو وہیں اس کی مدد سے نہ صرف ٹیکسز بینکوں میں جمع ہوسکیں گے بلکہ گھر سے بھی ادائیگی کی جاسکے گی۔

مختلف ٹیکسزکی ادائیگیوں میں درپیش مشکلات اورمسائل سے شہری بھی پریشان ہیں، حکومت کی نئی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی ادائیگی ملکی معیشت کی بہتری میں فعال کردار ادا کرنے کے مترادف ہے۔

ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن حکام کے مطابق ای اسٹیمپ کے علاوہ صوبہ بھر میں ای مینجمنٹ سسٹم بھی لانچ کیا جائیگا۔ 

Advertisement