فی تولہ سونا 700 روپے سستا

Published On 28 April,2021 04:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے لگی، فی تولہ کی قدر 700 روپے گھٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 765 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 3ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 89078 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمتیں 1350 روپے اور1157.40 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔
 

Advertisement