زر مبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرسے تجاوز کرگئے

Published On 29 April,2021 04:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ زخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ زر مبادلہ زخائر ساڑھے 23ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 23اپریل تک ملکی زرمبادلہ زخائر 30کروڑ 80لاکھ ڈالر بڑھ کر 23ارب 52کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں ۔ جبکہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ زخائر 38کروڑ 40لاکھ ڈالر بڑھ کر 16ارب 42کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسی عرصے کے دوران کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ زخائر 7کروڑ 60لاکھ ڈالر کم ہوکر 7ارب 92لاکھ ڈالر پر آگئے ہیں ۔