امریکا اور نیٹو افغانستان سے فوجی انخلا کی تیاریوں میں مصروف

Published On 25 April,2021 07:50 pm

کابل: (دنیا نیوز) امریکا اور نیٹو افغانستان سے فوجی انخلا کی تیاریوں میں مصروف ہیں، افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے تیاریوں کی تصدیق کر دی۔

جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری تمام افواج انخلا کی تیاری کر رہی ہیں۔ واضح اہداف کے حصول کے لیے کچھ احکامات ملے ہیں۔ پہلا ہدف افغان فورسز کو مستقبل کے لیے تیار کرنا جبکہ دوسرا ہدف امریکی ہتھیار افغان فورسز کے حوالے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بیس افغان وزارت دفاع کے حوالے کیے جائیں گے۔ کچھ ہتھیار ایسے ہیں جنہیں اپنے ساتھ واپس لے کر جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنا ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان نے ہماری افواج پر حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل سیاسی راستہ ہے۔

 

Advertisement