پشاور: (دنیا نیوز) ماہ رمضان کے دوران پشاور میں بڑھتی مہنگائی سے شہری پریشان ہو گئے، چینی، آٹا، دالیں اور سبزیاں مہنگی ہو گئیں، شہری کہتے ہیں حکومت ریلیف فراہم کے دعوے پورے کرے۔
رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر سمیت پشاور میں مہنگائی نےعوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، مرغی اور دالوں کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔
پشاور کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں، مٹر 110 روپے فی کلو، بھنڈی 100، لیموں 260 سے 350 روپے، لہسن 100 سے 180 روپے، ادرک 600 روپے، توری100 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان کے مہینے میں ریلیف فراہم کرے۔
اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، دال مسور فی کلو 160، دال ماش 280، دال چنا 170، لوبیا 220 روپے ، چاول 150روپے فی کلو، مونگ 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
ماہ رمضان میں دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کو پیش پشت ڈال دیا ہے۔
رمضان کے مہینے میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے ہی عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے جس کےلیے حقیقی معنوں میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔