ملک بھر میں سونے کی قیمتیں فی تولہ 104100 پر برقرار

Published On 04 May,2021 05:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا، سونے کی فی تولہ قیمت 104100 پر برقرار رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 11 امریکی ڈالر بڑھ کر 1781 امریکی کرنسی ہو گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 89249 روپے پر برقرا رہی جس میں گزشتہ روز 86 روپے کا اضافے دیکھا گیا تھا۔


تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ دیکھا گیا جو بڑھ کر 1 ہزار 380 روپے ہو گئی۔ 

Advertisement