عوامی سواری شہریوں کی پہنچ سے دور، ہونڈا موٹرسائیکل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Published On 04 May,2021 08:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا کی جاب سے قیمتوں میں آئے دن ہوشربا اضافہ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ عوامی سواری شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کرتے ہوئے اس کا فوری طور پر اطلاق کر دیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق ہونڈا سی ڈی 100 سی سی کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔ اس کی اب نئی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار500 روپے ہوگی۔

سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے اکا ضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے اطلاق کے بعد یہ عوامی سواری اب 84 ہزار500 روپے میں فروخت ہوگی۔

اس کے علاوہ ہوںڈا 125 کی قیمت بھی 3 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے، اس اضافے کے بعد اب یہ موٹر سائیکل 1 لاکھ 39 ہزار 500 روپے کی ہو چکی ہے۔
 

 

Advertisement